تازہ ترین

گاندربل کے تاجر طبقہ کا انتظامیہ سے سوال

تاریخ    20 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//ضلع گاندربل میں انتظامیہ کی جانب سے مسلسل لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لانے سے کاروباری سرگرمیاں بند رہنے سے تجارت پیشہ سے وابستہ افراد میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ دودرہامہ،بی ہامہ اور کنگن سمیت دیگر کئی علاقوں سے تجارت پیشہ افراد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ عیدالاضحی کے بعد گاندربل میں چند روز کے لئے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی اوربعد اذاں پھر لاک ڈاون کے تحت دوکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ دوکانوں کو بند رکھنے سے کوروناوائرس پرکس طرح قابو کیا جاسکتا ہے جبکہ ضلع گاندربل کے تمام دفاتر معمول کے مطابق کام کاج میں مصروف ہیں۔اُنہوں نے ضلع انتظامیہ سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی۔