تازہ ترین

شمالی کشمیر میں ٹیکس محکمہ کی مـہـم تـیـز

تاریخ    20 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سوپور// محکمہ ٹیکس کی انفورسمنٹ وِنگ نے شمالی کشمیر کے اضلاع بارہمولہ ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ میں سامان لے جانے والی گاڑیوں کے خلاف معائنہ کی مہم میں تیزی لائی ۔ٹیموں نے گذشتہ تین روز کے دوران شاہراہ پر کئی گاڑیوں کی جانچ ، ٹیکس انوائسز کی حفاظت اور ای وے بلوں کو روک لیا اورقواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے سامان اور دستاویزات کو ضبط کیا۔اَنفورسمنٹ ٹیم نے یہ مہم ڈپٹی کمشنر اِنچارج انفورسمنٹ شمالی کشمیر کی نگرانی میں انجام دی۔اِس ٹیم میں سٹیٹ ٹیکس آفیسر ، اَنفورسمنٹ اِنسپکٹر اور دیگر فیلڈ عملہ شامل تھا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ غلط اور مشکوک دستاویزات کے کچھ معاملات کا پتہ چلا ہے جن کی مزید جانچ پڑتال کی جائے گی۔ تاہم اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹروں کو مزید جانکاری کی ضرورت ہے جس کے لئے محکمہ تمام ضروری اِقدامات کرے گا۔اُنہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ مناسب ٹیکس رسید  اور ای وے بلوں کو یقینی بنائیںاور جی ایس ٹی رجسٹریشن حاصل کریں ۔ اُنہوں نے ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹروں کو مزیدکہا گیا ہے کہ وہ جی ایس ٹی ایکٹ میں درج دفعات کے مطابق کسی بھی سامان کے ساتھ تمام دستاویزات لے جانے کو یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کے جُرمانہ سے بچا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس طرح کی مہم سے ٹیکس چوری کی کوششوں کو ناکام بنایاجائے گا۔