ملک میں پھرایک دن میں65 ہزارسے زائد کوروناوائرس کیس

تاریخ    15 اگست 2020 (10 : 01 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وبا کی شدت میں اضافہ کے درمیان اس جان لیوا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار سے زیادہ متاثرین صحتمند ہوئے ، جبکہ اس عرصے کے دوران 65 ہزار سے زیادہ نئے افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57381افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1808937ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 65002افراد مہلک وبا کا شکار ہوچکے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2526193ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 996 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 49036ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6625 سے بڑھ کر 668220ہوگئی ہے۔
 

تازہ ترین