تازہ ترین

ہمہامہ میں گلباری کی تقریب، افسران کا خراج

آپریشنوں میں تیزی لائی جائیگی: ڈی جی

تاریخ    15 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ‘جموں و کشمیر میں امن کو مستحکم کرنے کیلئے پوری وادی میں جنگجوئوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائیں گے ۔نوگام حملے میں مہلوک2 پولیس اہلکاروں فیاض احمد اور اشفاق ایوب کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کی تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ جیش محمد تنظیم نے نوگام حملہ کیا ہے جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سنگھ نے مزید کہا کہ پولیس اور دیگر ایجنسیاں حملہ آواروں کی شناخت کرنے میں مصروف ہے اور بہت جلد ہی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ پولیس15اگست کے پیش نظر سری نگر اور شہر کے مضافاتی علاقوں میںتعیناتی کو وسیع کرنے میںمصروف تھی،تاہم’’بدقسمتی سے جنگجوئوں کو نوگام میں ایس ایس بی اور پولیس کی مشترکہ پارٹی پر حملہ کرنے کا موقع ملا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ، جس کا اسپتال میں علاج و معالجہ جاری ہے‘‘۔ڈی جی پی نے کہا کہ جنگجو ہمیشہ پولیس اور فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور بعض اوقات وہ کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا’’ اس طرح کے حملے اس وقت کئے جاتے ہیں جب صورتحال میں بہتری دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ ہمارا ہمسایہ (پاکستان) وادی میں امن کو برداشت نہیں کرسکتا اور پرامن ماحول کو درہم برہم کرنے کیلئے آج  ہی کی طرح کارروائیوں کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔ پولیس چیف نے کہا کہ انسداد جنگجویت کے آپریشنز کو آئندہ دنوں میں مزید تیز کردیا جائے گا۔نوگام حملے میں مہلوک اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ مہلوک اہلکارو ںکو(15اگست) کی تقریب کو احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بی آر بھٹناگر نے مہلوک پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کہ حکومت 2 پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ درد کی گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے۔ پولیس اہلکاروں کی یاد میں خراج عقیدت و گل باری کی تقریب کا انعقاد آرمڈ پولیس کمپلیکس ہمہامہ میں ہوئی جہاں  پولیس اہلکاروں کو سیول اورپولیس آفیسران ڈی جی پی کے علاوہ آئی جی پی وجے کمار، پولیس او ردیگر سیکو رٹی فورسزآفیسران کے علاوہ پولیس جوانوں نے ان کے میتوں پر گل باری کی۔