سیکریٹری جل شکتی نے رنگل واٹر سپلائی سکیم کا معائنہ کیا

تاریخ    14 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


 سرینگر//سیکرٹری جل شکتی محکمہ نے واٹر سپلائی سکیم رنگل کا معائنہ کیا اور مل شاہی باغ میں سندھ ایکسٹینشن نہر میں پڑے شگاف کی مرمت کے کام کا معائنہ کیا ۔ اُن کے ہمراہ چیف انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول کشمیر اور چیف انجینئر جل شکتی محکمہ کے علاوہ ان محکموں کے دیگر اعلیٰ انجینئر تھے۔ سیکریٹری نے رنگیل میں 30 ایم جی ڈی اور 10 ایم جی ڈی فلٹریشن پلانٹوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو دونوں پلانٹوں پر پانی کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھنے کیلئے کہا ۔ سیکرٹری نے مل شاہی باغ میں سندھ ایکسٹینشن نہر کا بھی معائینہ کیا جس میں شگاف پڑا تھا اور اس کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے چیف انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول کو مرمت کے کام میں سرعت لا کر نہر کی فوری بحالی یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ دریں اثنا سیکریٹری نے چیف انجینئر کو پانی کی ترسیل کی صلاحیت میں توسیع کیلئے عارضی طور اضافی پایپیں بچھانے کے امکانات پر غور کرنے کیلئے کہا تا کہ رنگل اور آلسٹینگ پلانٹوں کیلئے خام پانی کی ترسیل برقرار رکھی جا سکے ۔ بعد میں سیکریٹری نے جل جیون مشن کے تحت جاری کاموں کا بھی معائنہ کیا اور انجینئروں کو مقرر کئے گئے اہداف کو پورا کرنے کیلئے سراہا ۔ 

تازہ ترین