بصیر خان کی عوامی رابطہ مہم

چاڈورہ میں کئی وفود کی ملاقات، منریگا کاموں کا معائنہ کیا

تاریخ    14 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


 سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے چاڈورہ میں عوام تک رسائی کے پروگرام کے دوران درجنوں عوامی وفود اورافراد سے ملے جنہوں نے انہیں اپنی مانگوں اور مسائل سے آگاہ کیا۔ضلع کے دورے کے دوران مشیر نے چاڈورہ بلاک میں ایم جی نریگا کے تحت جاری کاموں کا معائنہ کیا او رمتعلقہ افسروں کو کام کی رفتار میں سرعت لاکر بروقت مکمل کرنے کے لئے کہا۔ عوام تک رسائی کے پروگرام کے دوران مشیر موصوف سے متعدد وفود ملے جنہوںنے اپنی مانگیں اور مسائل سے ان کے گوش گزار کئے۔عوام تک رسائی کے پروگرام کے دوران مشیر نے متعلقہ افسران کو زیر تعمیر پروجیکٹوں کی رفتار میں سرعت لانے اور مقامی آبادی کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھنے کی ہدایت دی تاکہ ان کی شکایات کا ازالہ فوری طور یقینی بنایا جاسکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا ، ناظم دیہی ترقی کشمیر قاضی سرور دیگر متعلقین کے علاوہ مختلف محکموں کے ضلعی افسران موجود تھے۔بی کے پورہ کے ایک وفد نے آبپاشی مقاصد کے لئے پانی کی دستیابی کی مانگ کی اور سڑکوں پر میکڈم بچھانے اور علاقے کے دیگر مسائل کاازالہ کر نے کے لئے ان کے ساتھ اٹھائے۔میوہ اُگانے والوں کے ایک وفد نے فروٹ منڈی میں بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور مارکیٹنگ اِنٹرونشن سکیم  جاری رکھنے کی مانگ کی ۔ ضلع کے تاجروں کے ایک وفد نے قرضہ جات معاف کرنے کی مانگ کی تاکہ لاک ڈاون کے سبب ہوئے نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔چرارِ شریف سے آئے ایک وفد نے علاقے میں قصبہ میں سڑکوں پر میکڈم بچھانے ، علاقے میں سڑک کے زیر التوأ منصوبوں کی تکمیل کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے پانی کی ترسیل ، بس اڈہ اور ان کے علاوہ تعلیم وغیرہ سے متعلق دیگر معاملات بھی مشیر کے ساتھ اُٹھائے ۔مشیر نے انہیں یقین دِلایا کہ قصبے کے تمام معاملات پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور عنقریب ہی ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ میونسپل کمیٹی کے ایک وفد نے پرسنل پروٹیکٹیو ایکومنٹ( پی پی ای) کٹس کی مانگ کی جس کے جواب میںمشیر موصوف نے کہا کہ انہیں عنقریب پی پی کٹس فراہم کئے جائیں گے۔ وفد نے ان کے علاقے میں پینے کے پانی اور گرڈ سٹیشن ، قبرستان کی دیوار بندی اوردیگر معاملات بھی مشیر کے گوش گزار کئے ۔کانی پورہ کے ایک اور وفد نے ان کے علاقے میں بجلی کی ترسیل میں خلل کی شکایت کی اور بجلی کی ترسیلی لائن بجلی کھمبوں کی تبدیل کرنے کی مانگ کی۔ مشیرموصوف نے موقعہ پر ہی متعلقہ افسران کو مقامی لوگوں کو درپیش مسئلے کا ازالہ کرنے کے لئے کہا۔ نوگام کے ایک وفد نے نکاسی آب نظام سہولیت اور پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکوں کی تکمیل کی مانگ کی۔ چھترگام ، لولی پورہ ، ماگام ، واتھورہ ، نادی گام اور ضلع کے دیگر علاقوں کے لوگ بھی مشیر سے ملے اور متعلقہ علاقوں کی بجلی ، صحت، تعلیم ، پانی اور سڑکوں سے متعلق مانگیں پیش کیں۔مشیر بصیر خان نے وفود اور افراد کو بغور سنا اور انہیں یقین دلایاا ن کے مسائل فوری طور حل کئے جائیں گے۔مشیر موصوف نے عوامی شکایات سنتے ہوئے افسروں کو آپس میں قریبی میل قائم کرنے کے لئے کہا تاکہ لازمی نتائج مقررہ مدت کے اندر ہی حاصل کئے جاسکیں۔ مشیر نے متعلقہ افسران کو جاری کام کی جگہوں پر رہنما اصولوں اور حفاظتی پروٹوکال پر سختی سے عمل پیرا رہنے کے لئے کہا۔
 

تازہ ترین