سچن پائلٹ 6برسوں کیلئے ریاستی پارٹی صدرمقرر

تاریخ    14 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نئی دلی //مہینے بھر جاری رہنے والی سیاسی رسہ کشی کے بعد کل سچن پائلٹ اور وزیر اعلی اشوک گہلوت کی ملاقات ہوئی۔ جے پور میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ہوئی کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں سچن پائلٹ نے پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدہ پر چھ سالوں تک موقع دینے کیلئے سونیا گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔
 
 

راجستھان اسمبلی کااجلاس آج 

بی جے پی کا عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا اعلان 

 
نئی دلی //راجستھان میں اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان جاری سیاسی تنازع کے تھم جانے کے درمیان آج سے شروع ہونے والے اسمبلی سیشن کو لے کر سیاست گرما گئی ہے۔ راجستھان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا نے کہا کہ آج سے شروع ہونے والے اسمبلی سیشن میں ان کی پارٹی عدم اعتماد کی تحریک لائے گی۔ اس سے پہلے ریاستی بی جے پی صدر ستیش پونیا نے بھی میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ گہلوت حکومت اندرونی بحران سے دوچار ہے۔
 

 

تازہ ترین