ایک دن میں ریکارڈ66999 کورونا کیس ، ملک میں 942 اموات

تاریخ    13 اگست 2020 (53 : 11 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں ، وہیں سب سے زیادہ 56383افراد اس وبا سے صحت باب ہوئے ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جاب سے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زائد 66999کورونا کے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2396638ہوگئی ہے۔
 راحت کی بات ہے یہ ہے کہ اس دوران ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 56383افراد کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1695982لاکھ ہوگئی۔
 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 942 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 47033تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ملک میں ایکٹو کیسز 9،674 بڑھ کر 6،53،622 ہو گئے ہیں۔
ملک میں اب ایکٹو کیسز 27.27 فیصد ، صحت یابی کی شرح 70.77 فیصد اور شرح اموات 1.96 فیصد ہے۔
 

تازہ ترین