تازہ ترین

, اسکاٹ لینڈ میں ٹرین حادثہ ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

تاریخ    13 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
اڈننبرگہ //اسکاٹ لینڈ کی کاؤنٹی ایبرڈین شائر میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثہ ایبرڈین شائر کے علاقے اسٹیون ہیون میں آج صبح پیش آیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ رات ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رونما ہوا۔ایبرڈین شائر میں دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات درپیش ہیں،ٹرین حادثے کے بعد ایبرڈین شائر ایبرڈین رائل انفرمری اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
برطانوی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایبرڈین ٹرین حادثے میں ڈرائیور سمیت2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔