تازہ ترین

کورونا دنیا بھر میں 7لاکھ 41ہزار زندگیاں لے گیا

تاریخ    13 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن //کورونا وائرس دنیا بھر میں 7 لاکھ 41 ہزار زندگیاں لے گیا۔ امریکا میں مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔میکسیکو میں اموات 53 ہزار سے زیادہ ہوگئیں جبکہ بھارت میں ایک دن میں 53 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ادھر یونان میں کیسز بڑھنے پر کچھ متاثرہ علاقوں میں رات کا کرفیو لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے اور ایتھنز کا میوزیم دو ہفتوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔دنیا بھر میں 2 کروڑ 3 لاکھ کورونا وائرس کے مریضوں میں سے ایک کروڑ 32 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔ٹیکساس ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے مطابق ٹیکساس میں منگل کو کورونا کے 500620 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور پیر کے بعد سے اس تعداد میں 8913 کیسز کا اضافہ ہوا ہے ۔ ٹیکساس میں اب تک 8710 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 10 اگست تک اسپتال میں 7304 افراد داخل ہیں اور جولائی کے بعد داخل مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے ۔
 

تازہ ترین