تازہ ترین

کہنہ کھن میں آٹو سے شراب ضبط

تاریخ    13 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// ڈلگیٹ علاقے میں کہنہ کھن کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران غیر قانونی شراب کے45  بوتلیں ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک آٹو زیرنمبر کو روک کر تلاشی لی اور شراب کی 45 بوتلیں برآمد کرکے ضبط کر لی۔پولیس نے منظور احمد شیخ ساکن بٹوارہ کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن رام منشی باغ میں ایف آئی آر زیر نمبر  91/2020کے تحت کیس درج کیا۔