کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام | 3روزہ قومی ویبناراختتام پذیر

تاریخ    13 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے محکمہ سوشل ورک کے زیر اہتمام3روزہ قومی ویبنار سیریز کل اختتام پذیر ہوئی ۔کووڈ19 اور لاک ڈاون کے دوران معاشرتی مسائل پر سوموار کو شروع ہونے والی ویبنار سیریز کا افتتاح ڈین ریسرچ ، یونیورسٹی آف کشمیر پروفیسر شکیل احمد رومشو ،رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میراورسکول آف   سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر بشیر احمد خان نے کیا۔ویبنار میں مقررین نے وبائی بیماری اور لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد ، منشیات کی لت اور خودکشی کے واقعات میں غیر معمولی اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ایسے مسائل کا شکار ہوئے لوگوں کی شناخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان مسائل کی انتباہی علامتوں کے بارے میںجانکاری مل سکے۔سیریز میں ملک بھر کے ریسرچ اسکالرز ، پی جی طلباء اور معاون پیشہ ور افراد کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
 

تازہ ترین