بٹہ مالو میں ایس ایم سی کی خصوصی صفائی مہم

تاریخ    13 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//بٹہ مالو میں کل سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک خصوصی صفائی مہم شروع کی گئی جس دوران سڑکوں اور گلی کوچوں سے کوڑا کرکٹ جمع کیا گیا اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا گیا ۔وراڈ آفیسر مختار احمد خان کی نگرانی میں اس صفائی مہم میں وارڈ نمبر28بٹہ مالو کے فیلڈ سٹاپ نے حصہ لیا جبکہ اس موقعہ پر کونسلر شفقت احمد بھی موجود تھے۔میونسپل اہلکاروں نے سڑکوں ،چوراہوں ،گلی کوچوں اور کئی اہم جگہوں کی صفائی کی ۔مقامی لوگوں نے ایس ایم سی کی اس مہم کی سراہنا کی ہے۔
 

تازہ ترین