تازہ ترین

سازگری پورہ حول میں آگ کی بھیانک واردات | 4 رہائشی مکانات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

تاریخ    13 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر// سازگری پورہ حول میں کل آگ کی ایک بھیانک واردات میں چار رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مکانات میں موجود لاکھوں روپے کا سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے ۔سازگری پورہ حول میںکل صبح ایک مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا دیگر کئی مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی اگرچہ پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ جائے واردات پر پہنچا جہاں پر انہوںنے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا تاہم چار مکانات آگ کی اس واردات میں مکمل طور پر تباہ ہوئے جن میںموجود تمام سازوسامان جس میں برتن، کپڑے، بستر، نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء راکھ ہوگئی۔ آگ کی اس واردات میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔آگ کی اس واردات میں منظور احمد کشوولد غلام حسن کشو، فیروز احمد کشو ولد محمد یوسف، غلام محی الدین خان ولد غلام رسول (لسہ خان) اور سمیر احمد ولد عبدالغنی کے رہائشی مکانات جل گئے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔ (مشمولات سی این آئی)