واکورہ طبی مرکز میں بنیادی سہولیات کا فقدان

تاریخ    13 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//واکورہ گاندربل میں قائم پرائمری ہیلتھ سنٹرمیں طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی میںسخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔واکورہ، گزہامہ، واسکورہ،بٹہ وینہ،ڈب نارائن باغ،ززنہ،بادام پورہ،سمیت دیگر علاقوں میں واکورہ تحصیل ہیڈ کوارٹر کی حیثیت رکھتا ہے جہاں 60کی دہائی میں پرائمری ہیلتھ سنٹر قائم کیا گیا تھا تاہم یہ طبی مرکزمحکمہ صحت کی عدم توجہی اور لاپرواہی کی وجہ سے تباہی کا منظر پیش کررہا ہے۔اس طبی مرکز میںنہ بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔مقامی آبادی کے مطابق ہسپتال میں نصب الٹرا سونوگرافی کی مشین اور ایکسرے پلانٹ کئی مہینوں سے بیکارہیں اور لوگوں کو گاندربل یاسرینگر کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے اس کا درجہ بڑھانے کی مانگ کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں چیف میڈیکل آفیسر گاندربل ڈاکٹر معراج الدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ طبی عملہ کی کمی کو دور کرتے ہوئے ایک ماہر امراض خواتین کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الٹرا سائونڈ کا معاملہ بھی حل ہوچکا ہے ۔
 

تازہ ترین