ہسپتال نئی عمارت میں منتقل کرنے میں تاخیر | کرالہ پورہ کپوارہ کے لوگ انتظامیہ سے برہم

تاریخ    13 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//کرالہ پورہ کپوارہ میں قائم سب ضلع اسپتال کو نئی عمارت میں منتقل کرنے میں تا خیر کے خلاف مقامی لوگو ں نے سخت نارا ضگی کا اظہارکیا ہے۔20سال قبل پرائمری ہیلتھ سنٹر کرالہ پورہ کا درجہ بڑھا کر اُسے سب ضلع اسپتال میں تبدیل کیا گیا لیکن ابھی تک یہ ہسپتال پرانی عمارت میں ہی قائم ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق ہیلتھ سنٹرچند کمرو ں پر مشتمل تھا تاہم رہی سہی کسر 2010میں آئے تباہ کن سیلاب نے پوری کر دی ۔ہسپتالی عمارت کا ایک حصہ سیلاب کی نذر ہو گیا ۔مقامی لوگو ں کے مطابق گزشتہ 10برسو ں کے دوران جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق اس وقت اسپتال میں ڈاکٹرو ں کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود ہے لیکن جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک ہی کمرے میں دو ڈاکٹر مریضوں کا علاج کرتے ہیں ۔ سب ضلع اسپتال کادرجہملنے کے بعد بھی اسپتال میں جدید مشینری نصب نہیں کی گئی۔لوگوں کا الزام ہے کہ ایکسرے ،آپریشن تھیٹر اور دیگر جدید آلات کی عدم دستیابی کے نتیجے میںمریضوں کو پرائیو یٹ کلنکو ں کو رخ کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق اسپتال میں ہر روز 4سو کے قریب مریض علاج و معالجہ کی غرض سے آتے ہیں لیکن جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں اور تیماداروں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوتی ہے اور بارشو ں میں مریضوں کو کھلے آ سمان کے نیچے اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار نے 10سال قبل اسپتال کیلئے ایک نئی عمارت کا سنگ بنیاد ڈالا گیاجو اب مکمل تیار ہے لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر ابھی تک سب ضلع اسپتال کو نئی عمارت میں منتقل نہیں کیا جارہا ہے ۔ ایک ماہ قبل ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے دورئہ کرالہ پورہ کے دوران متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کو 10 روز کا وقت دیا کہ عمارت کو فوری طور مکمل کر کے محکمہ کے سپرد کی جائے لیکن تا حال ضلع ترقیاتی کمشنر کے اس حکم پر بھی عمل در آمد نہیں ہو ا ہے ۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سب ضلع اسپتال کو فوری طور نئی عمارت میں منتقل کیا جائے ۔ادھر قصبہ ترہگام میں قائم پرائمری ہیلتھ سنٹر کا درجہ بڑھانے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ علاقہ ترہگام درجنوں دیہات پر مشتمل ہے اورکثیر آ بادی کے لئے ایک ہی پرا ئمری ہیلتھ سنٹر قائم ہے ۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہ ہیلتھ سنٹر میں بنیادی سہولیات کی کمی  ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ویلفیئر کمیٹی ترہگام نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ طبی مرکز میں ڈاکٹرو ں کی قلت ہے جس کے با عث مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں اور یہاں کے مریض دیگر اسپتالو ں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں ۔
 

تازہ ترین