پرنب مکھرجی کی صحت یابی کیلئے پوجا پاٹ

تاریخ    13 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


کلکتہ //سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی علالت کی خبر سے ان کے آبائی گاؤں بیر بھوم گاؤں میراتی میں غم کا ماحول ہے اور کل سے ہے یہاں پوجاپاٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔گاؤں کے لوگوں کو یقین ہے کہ وہ صحت یاب ہوکر گھر لوٹیں گے ۔خیال رہے کہ سوموار کو سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا نئی دہلی میں واقع آرمی ریسرچ اینڈ ریفریل اسپتال میں دماغ کا آپریشن ہوا تھا۔اس کے بعد سے ہی ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔کل اسپتال کی جانب سے جاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ پرنب مکھرجی کی حالت بدستور نازک بنی ہوئی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔بلیٹن کے مطابق اگلے 24گھنٹے بہت ہی اہم ہیں۔یواین آئی۔
 

تازہ ترین