ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد23لاکھ کے پار

تاریخ    13 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نئی دلی // میں کورونامتاثرین کی کل تعداد23لاکھ29ہزار سے زیادہ ہوگئی ،کیونکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید60ہزار سے زیادہ افرادکومہلک وائرس میں مبتلاء پایاگیا۔اس عرصے کے دوران مزید834مریضوں کے ازجان ہونے کے بعدملک میں ابتک کوروناسے ہونے والی اموات کی تعداد46ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو بتایاکہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے دوران مزید60ہزار963افرادکے نمونوں کومثبت پایاگیا اوراس طرح سے ملک میں کورونامتاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 23لاکھ29ہزار639ہوچکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید834کورونامتاثرین کی موت واقعہ ہونے کے بعدملک میں اموات کی مجموعی تعداد 46ہزار91تک پہنچ گئی ہے۔ بیان کے مطابق ملک میں اسوقت 6لاکھ43 ہزار948کورونامریض زیرعلاج ہیں جسکے مطابق ملک میں اسوقت فعال کوروناکیسوں کی شرح 27.64 فیصد، شفایاب ہونے والے مریضوں کی شرح 70.38 فیصداوراموات کی مجموعی شرح1.98فیصد ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسزکی تعداد 818 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 148860 ہوگئی اور 256 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 18306 ہوگئی۔ اسی عرصہ میں 10014 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 368635 ہوگئی۔ خیال رہے ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیوکیسزاسی ریاست میں ہے ۔بہار، آسام اور اتر پردیش میں ایک دن میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ بالترتیب 1220 ، 1178 اور 1120 ہوا ہے جس سے ان ریاستوں میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 29291 ، 19178 اور 48998 ہوچکے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 256 کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں 118، کرناٹک میں 86، آندھرا پردیش میں 87، اترپردیش میں 56، مغربی بنگال میں 49، پنجاب میں 32، گجرات میں 23، مدھیہ پردیش میں 18، بہار میں 16، ہریانہ میں 11، راجستھان میں 11 اور اڈیشہ میں 10 کورونامتاثرہ مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران، اروناچل پردیش، دادر ونگر حویلی اور دمن دیو، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ اور سکم میں ایک بھی کورونا متاثرہ مریض کی موت نہیں ہوئی۔ میزورم ملک کی واحد ریاست ہے جہاں اب تک کورونا وائرس سے ایک بھی موت نہیں ہوئی۔یو این آئی
 
 

۔ 16.40لاکھ شفایاب

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہرکے درمیان اس جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے بعد اب تک تقریبا 16.40 لاکھ صحت مند ہوئے ہیں۔بدھ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 56110 افراد جان لیوا وائرس سے شفا یاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1639600ہوگئی ہے۔
 

تازہ ترین