تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے60963متاثرین کا اضافہ

تاریخ    12 اگست 2020 (52 : 03 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہرکے درمیان اس جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے بعد اب تک تقریبا 16.40 لاکھ صحت مند ہوئے ہیں۔
 بدھ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 56110افراد جان لیوا وائرس سے شفا یاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1639600ہوگئی ہے۔
 اسی عرصہ کے دوران60963افراد جان لیوا وبا کی زد میں آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 663948ہوچکی ہے اور834 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 46091ہوگئی ہے۔