عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کا انتقال

تاریخ    12 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
نئی دلی //اردو کے عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کا انتقال ہوگیا۔ راحت اندوری کو کورونا سے متاثر تھے۔انہوں نے منگل کی صبح ہی کورونا پازیٹو ہونے کی جانکاری خود دی ۔ اندور ہسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ 11اگست کو شام 4بج کر 40منٹ پر راحت اندوری انتقال کرگئے۔راحت اندوری مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک مل مزدور رفعت اللہ قریشی کے ہاں پیدا ہوئے اور ان کا اصلی نام راحت قریشی ہے اور انہوں نے کم عمری میں ہی شاعری کرنا شروع کی۔راحت اندوری کی نظم، غزل اور مختلف اشعار کی متعدد کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور انہوں نے 40سے زائد بولی وڈ فلموں کے لیے درجنوں مقبول گیت لکھے۔راحت اندوری کو بھارت میں عصر حاضر کا شاعر بھی کہا جاتا ہے اور وہ بھارت میں اقلیتوں اور خصوصی طور پر مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر بھی شاعری کرتے رہے ہیں۔
 

تازہ ترین