تازہ ترین

کورناکے تیور سخت | مجموعی متاثرین میں تقریباََ 52 فیصد امریکہ ، برازیل اور ہندوستان سے

دنیا میں1کروڑ 97لاکھ سے زیادہ متاثر ، ہلاکتوں کی تعداد 729768تک پہنچ گئی

تاریخ    11 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
بیجنگ / جنیوا / / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا کے تین ممالک ، امریکہ ، برازیل اور ہندوستان میں کورونا کے 19780612 کیسز میں سے تقریبا 52 فیصد متاثر پائے گئے ہیں ۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔جان ہاپکنزیونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اور انجینئرنگ ( سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 19780612 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 729768 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 5044769 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 162938 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 3035422 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 101049 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54859 افراد صحت یاب ہوگئے اور 1007 ہلاک ہوگئے ۔ وہیں ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2215074 اور ہلاک شدگان کی تعداد 44386 ہو گئی ہے ۔ وہیں 1535743 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔روس کووڈ ۔ 19 کے کیسز کے معاملے چوتھے مقام پر ہے اور یہاں اب تک اس وبا سے 885718 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 14903 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے وہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پانچویں مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 559859 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 10408 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں میکسیکو میں 480278 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 52298 ہوگئی ہے ۔ پیرو میں بھی کورونا انفیکشن کی وجہ سے صورتحال بگڑتی جا رہی ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 480278 ہو گئی اور 20844 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں کولمبیا نے چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب وہ آٹھویں مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 376870 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد 12540 ہو گئی ہے ۔ وہیں چلی نویں مقام پر ہے ، یہاں اب تک 373056 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10077 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ایران دسویں مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 326712 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 18427 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اسپین میں متاثرین کی تعداد 314362 ہے جبکہ 28503 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 312555 تک پہنچ چکی ہے اور 46659 افراد اس وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
 
 

اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 600 ہو گئی 

یروشلم // اسرائیل میں کورونا وائرس سے سات مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 600 تک پہنچ گئی۔اسرائیل کی وزارت صحت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 678 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 83002 ہوگئی ہے ۔ اس وقت 847 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں ،جن میں سے 395 کی حالت تشویشناک ہے ۔ وزارت صحت نے بتایا کہ اس وبا سے ملک میں مزید 462 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 57533 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 24867 ایکٹو کیسز ہیں۔ 
 
 

جمہوریہ ڈومینیکن میں متاثرین کی تعداد 80 ہزار کے قریب

سینٹو ڈومنگو// جمہوریہ ڈومینیکن میں کورونا متاثرین کی تعداد 80 ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔ یہاں اس مہلک وبا سے اب تک 79732 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1309 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ ایک دن قبل ملک میں اس وبا کے 954 نئے کیسز درج کئے گئے تھے اور 20 مریض ہلاک ہو گئے تھے ۔ ملک کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت کورونا کے 6837 مریض داخل ہیں ، جن میں سے 312 آئی سی یو میں ہیں۔ وہیں 27842 افراد نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کیا ہے ۔ ملک میں اب تک 43744 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
 
 

برازیل میں 572 مریض ہلاک

برازیلیا// برازیل میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے 572 مریض ہلاک ہوگئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس جان لیوا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 101049 ہوگئی ہے ۔وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کے 23010 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3035422 ہوگئی ہے ۔ برازیل میں کووڈ ۔19 سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سنیچرکے روز ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی ۔ اس مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں اور اس سے متاثر ہونے کے معاملے میں برازیل امریکہ کے بعد دنیا میں مقام مقام پر ہے ۔برازیل میں کورونا سے سب سے زائد متاثر سائو پاؤلو ہوا ہے ۔ یہاں پراس وبا سے 25114 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 627126 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ریو ڈی جنیرو میں 14080 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
 

تازہ ترین