تازہ ترین

نجی اسکولوں کوانتباہ | اساتذہ کی تنخواہیں واگزار نہ کی گئیں تو سخت کارروائی کی جائیگی

تاریخ    9 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے ہفتہ کو نجی سکولوں کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے جاری کورونا لاک ڈائون کے دوران اساتذہ کو نوکریوں سے نکالا یا اُن کی تنخواہیں واگذار نہیں کیں، تو اْن کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈائریکٹر سکول ایجو کیشن کشمیر نے اس ضمن میں ایک نوٹیفکیشن جاری کی جس میں وادی کے سبھی نجی تعلیمی اداروں کو بتایا گیا کہ وہ اساتذہ کو بنا کسی خلل کے تنخواہیں واگذار کریں۔نوٹفکیشن میں بتایا گیا کہ اگر کوئی سکول خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اْس کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں نجی تعلیمی اداروں کو یہ بھی بتایا گیا کہ وہ اپنے اساتذہ کو لاک ڈائون کے دوران نوکریوں سے نہ نکالے۔ادھر نجی تعلیمی اداروں اور والدین کے درمیان فیس ادا کرنے یا نہ کرنے میں بارے میں پہلے ہی تضاد چل رہا ہے۔جہاں ایک طرف نجی سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین فیس ادا کرنے کے حق میں نہیں ہے،وہیں دوسری جانب اساتذہ کی تنخواہیں واگزار کرنے کے بارے میں حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ۔