تازہ ترین

راجر فیڈرر39 سال کے ہو گئے

تاریخ    9 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
سوئزر لینڈ/ٹینس کے میدان کے سپر اسٹار سوئزر لینڈ کے راجر فیڈرر کی 39ویں سالگرہ ہے، راجر فیڈرر 8 گست1981ء کو سوئزرلینڈ کے شہر بازل میں پیدا ہونے والے 6 فٹ 1 انچ قد کے حامل کھلاڑی ہیں، راجرفیڈرر نے اپنے پروفیشنل ٹینس کیرئیر کا آغاز فقط 17سال کی عمر سے کیا۔جونیئر ٹینس ٹورنامنٹس میں کمال مہارت کا کھیل پیش کرتے ہوئے میجر مین ایونٹس میں حصہ لینے والے راجر فیڈر 20 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے کے علاوہ کئی دیگر ٹینس ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں۔اے ٹی پی ایسوسیشن آف ٹینس پروفیشنلز کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود راجر فیڈرر 2004 سے 2008ء  تک نہ صرف مسلسل 237 ہفتے نمبر ون پر رہنے کا اعزاز رکھتے ہیں بلکہ 302 ہفتوں تک نمبر ون پوزیشن پر رہنے والے بھی واحد ٹینس پلیئر ہیں۔ناقدین کی جانب سے ٹینس کے عظیم ترین کھلاڑی قرار دیئے جانے والے راجر فیڈرر معروف جریدے فوربز کی سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔مختلف مہمات کے لیے یونیسیف کے خیر سگالی سفیر کا اعزاز پانے والے راجر فیڈرر 2009ء میں اپنی ہم وطن ٹینس اسٹار مرکاورینک سے شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے جن سے ان کی دو جڑواں بیٹیاں مائلا اور شارلین اور دو جڑواں بیٹے لیو اور لینارٹ ہیں۔