تازہ ترین

رسولِ پاکﷺ

تاریخ    9 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


رسولِ پاک ؐ کی چھاؤں میں رہنے کی تمنا ہے
مصائب کی یہاں حدت نے چاروں اور گھیرا ہے
 
جسے جبریل ؑنے اپنے پروںمیں شوق سے رکھا
حرا کی چھائوں میں بیٹھا ، وہ خوشبودار میرا ہے
 
بساؤ گے اُسے دل میں تو روشن قبر پاؤ گے
وگرنہ پھر وہاں ہردم اندھیرا ہی اندھیرا ہے  
 
یہ جان و تن لٹاؤ گے نبیؐ کی راہ میں جانو 
تمہارے ہاتھ محشر میں خلاصی کا پھریرا ہے
ـ
نبیؐ کی اُلفتِ عالی میں پنہاں اُلفتِ اللہ
 خدائے لم یزل فرماں یہی قُرآں میں تیرا ہے
       
طُفیل شفیع
گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر
موبائل نمبر؛6006081653