تازہ ترین

کورونا متاثرین کی تعداد میں463کا اضافہ،سرینگر سرفہرست

تاریخ    8 اگست 2020 (43 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں ہفتہ کو 463کورونا ٹیسٹ مثبت ثابت ہوئے ،اس طرح مرکز ی زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر24390 تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج وادی کشمیر میں382جبکہ صوبہ جموں میں81کورونا کیس سامنے آئے۔
مذکورہ ذرائع نے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں ایک بار پھر سب سے زیادہ یعنی178کیس ظاہر ہوئے ہیں جن سے مذکورہ ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد6ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شامر کے مطابق ضلع بارہمولہ میں38،پلوامہ میں1،کولگام میں6،شوپیان میں23،اننت ناگ میں21،کپوارہ میں61،بڈگام میں10،بانڈی پورہ میں24،گاندربل میں40،ضلع جموں میں15،کٹھوعہ میں2،راجوری میں1،اُدھمپور میں7،سانبہ میں12،پونچھ میں4جبکہ کشتواڑ ضلع میں4کورونا کیس سامنے آئے ہیں۔
 

تازہ ترین