تازہ ترین

لاک ڈاﺅن کے دوران اساتذہ کی تنخواہیں واگذار کریں اور اُنہیں نوکری سے نہ نکالیں: نجی تعلیمی اداروں کو حکام کی وارننگ

تاریخ    8 اگست 2020 (12 : 03 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے ہفتہ کو سبھی نجی سکولوں کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے جاری کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران اساتذہ کو نوکری سے نکالا یا اُن کی تنخواہیں واگذار نہیں کیں تو اُن کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ڈائریکٹر سکول ایجو کیشن کشمیر نے اس ضمن میں ایک نوٹفکیشن جاری کی جس میں وادی کے سبھی نجی تعلیمی اداروں کو بتایا گیا کہ وہ اساتذہ کو بنا کسی خلل کے تنخواہیں واگذار کریں۔نوٹفکیشن میں بتایا گیا کہ اگر کوئی سکول خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اُس کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔
نوٹفکیشن میں نجی تعلیمی اداروں کو یہ بھی بتایا گیا کہ وہ اپنے اساتذہ کو لاک ڈاﺅن کے دوران نوکریوں سے نہ نکالیں ۔

تازہ ترین