تازہ ترین

وادی کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،مزید5اموات

تاریخ    8 اگست 2020 (48 : 01 PM)   
(File Representational Photo )

نیوز ڈیسک
سرینگر//وادی کشمیر میں ہفتہ کو مزید 5افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ 
حکام کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں مالو پورہ پلوامہ کی ایک55سالہ خاتون،پنزگام کپوارہ کے ایک60سالہ شہری،نٹی پورہ کی ایک50سالہ خاتون،زالورہ سوپوراور ہندوارہ کے ایک50سالہ شہری کی اموات شامل ہیں۔
کورونا وائرس سے ابھی تک سب سے زیادہ 148اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔ اس کے بعد ضلع بارہمولہ کا نمبر آتا ہے جہاں 78افراد کورونا سے از جان ہوگئے۔بڈگام ضلع میں34،اننت ناگ میں30،کولگام میں29،پلوامہ میں29،شوپیان میں24 اورکپوارہ ضلع میں23 اموات ہوئی ہیں۔

تازہ ترین