تازہ ترین

ملک میں 61 ہزار سے زائد کورونا کیس ظاہر، مجموعی تعداد2088612

تاریخ    8 اگست 2020 (14 : 12 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں دن بہ دن کورونا وائرس کے بگڑتے حالات کے درمیان لگاتار دوسرے دن 61 ہزار سے زائد نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر20.89 لاکھ ہوگئی ہے اور 933 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 42518 ہوگئی ہے۔
 شفایابی کی شرح میں لگاتاراضافے کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں 11،704 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، اور یہ تعداد 619088 ہوگئی ہے۔ یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصے کے دوران 48900 افراد کی شفایابی کی وجہ سے وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی 1427006 لاکھ ہوگئی۔
 مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 61537 کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 2088612 ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز62538 کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 68.32اور اموات کی شرح 2.04 فیصد ہے۔

تازہ ترین