تازہ ترین

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں مزید9علاقے ریڈ زون قرار

تاریخ    8 اگست 2020 (47 : 11 AM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے کورونا مریض ظاہر ہونے کے بعد ضلع بانڈی پورہ کے 9علاقے ریڈ زون قرار دئے ہیں۔
گذشتہ شام جاری کئے گئے ایک آرڈر میں ضلع انتظامیہ نے مذکورہ علاقوں کی نشاندہی کی۔ان میں گرورا، قوئل مقام،اجس،شاہ گنڈ،نوگام،شیک العالم کالونی،شیخپورہ،جرنیال اور ڈانگن شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ضلع بانڈی پورہ میں48کورونا کیس سامنے آئے تھے جس سے ضلع میں کورونا کیسوں کی تعداد962تک پہنچ گئی۔ضلع میں ابھی تک17افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔
آرڈر میں لوگوں کو احتیاط برتنے اور کم سے کم نقل حمل کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔
 

تازہ ترین