تازہ ترین

ٹنگمرگ کے اسپتال میں آگ نمودار ، میٹنگ ہال کو جزوی نقصان

تاریخ    8 اگست 2020 (17 : 10 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں قائم اسپتال میں ہفتے کی صبح آگ نمودار ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق آگ کی وجہ سے اسپتال کے میٹنگ ہال اور کاریڈور کو جزوی نقصان پہنچا۔
اطلاعات میں مزید بتایا گیا کہ آگ لگنے کے باعث اسپتال میں زیر علاج آٹھ مریضوں کو دوسری عمارت میں منتقل کرنا پڑا۔
حکام کے مطابق آگ بجھانے والا عملہ وقت پر جائے واقعہ پر پہنچا اور اور آگ پر قابو پالیا۔
 

تازہ ترین