تازہ ترین

اگلے سال نیوزی لینڈ میں ہونے والا ویمنز ورلڈ کپ بھی ملتوی

تاریخ    8 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
لندن/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے سال نیوزی لینڈ میں ہونے والا ویمنز ورلڈ کپ بھی ملتوی کردیا، جبکہ 2021ء میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے بھارت کو میزبان برقرار رکھا ہے۔ آسٹریلیا 2022ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلامیہ کے مطابق اگلے سال نیوزی لینڈ میں ہونے والا ویمنز ورلڈ کپ اب 2022ء میں فروری اور مارچ میں کھیلا جائے گا۔ ویمنز ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس اور اس کی وجہ سے معطل کرکٹ سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ اس سے قبل جولائی میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز بھی ملتوی کیے جاچکے ہیں، جو اب 2021ء￿  میں ہوں گے۔ آئی سی سی کے مطابق جو ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں، ان کے اسٹیٹس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔آئی سی سی نے 2021ء اور 2022ء کے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میزبان ملکوں اور کوالیفائنگ پراسس کی بھی منظوری دیدی۔ 2021ء کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق بھارت ہی میں کھیلا جائے گا، تاہم اس میں 2020ء ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں شرکت کی اہل ہوں گی۔ 2022ء کا ورلڈ کپ جو آسٹریلیا میں شیڈول تھا وہ پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیا جاچکا ہے۔ آسٹریلیا اب 2022ء میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
اولڈ ٹریفورڈ کی گھنٹی بجانا