کورونا مخالف ویکسین بھارت میں 225روپے میں دستیاب ہوگا

تاریخ    8 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
 نئی دلی //سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ، جو آکسفورڈ یونیورسٹی اور امریکی کمپنی نواویکس (Novavax) کے ساتھ ملکر کورونا وائرس مخالف ویکسین تیار کرنے پر کام کررہی ہے ، نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ بھارت سمیت مختلف کم اور متوسطہ آمدنی والے ممالک میں 225 روپے فی ویکسین سے دستیاب ہوگا۔ آکسفوڑ میں ویکسین بنانے کیلئے سند شدہAstraZeneca نے کہا ہے کہ بھارت اور دیگر ممالک میں سال 2021کے ابتدائی چھ ماہ میں یہ دستیاب ہوگا۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا کہنا ہے کہ کمپنی کا  ویکسین ابتدائی مراحل میں کامیاب رہا ہے۔ اس سے قبل نوو ویکس نے بھی ا علان کیا ہے کہ کمپنی کا ویکسین دوسرے اور تیسرے مرحلے کے تجرے سے گزر رہا ہے جبکہ ویکیسن تجربوں کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں اینٹی باڈی پیدا کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ ادھر سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے بڑی تعداد میں ویکسین بنانے والی کمپنی گاوی کے ساتھ ایک نئی شرکت داری کی ہے جس میں بل اور ملنڈا گیٹس فائونڈیشن نے پہلے مرحلے میں 10کروڑ ویکسین بھارت کو  فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 

تازہ ترین