تازہ ترین

بارہمولہ کی خاتون کونسلر کو ہراساں کرنے کی کوشش

میونسپل کمیٹی بارہمولہ چیئرمین سمیت3کیخلاف کیس درج

تاریخ    7 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//گلمرگ میں بارہمولہ کی خاتون کونسلر کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر میونسپل کمیٹی بارہمولہ چیئرمین، بلاک ڈیولپمنٹ کونسلر بارہمولہ ، میونسپل کونسلر بارہمولہ کیخلاف گلمرگ پولیس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکنوںکو خطرہ کے پیش نظر 6خواتین اور 35مردوں کو ہائی سیکورٹی زون گلمرگ میں مختلف ہوٹلوں میں رکھا گیا ہے۔ ایک خاتون کونسلر نے الزام عائد کیا ہے کہ نشے میں دھت میونسپل کمیٹی بارہمولہ چیئرمین عمر اظہر ککرو، بلاک ڈیولپمنٹ کونسلر بونیار بلال احمد میر ، میونسپل کونسلر بارہمولہ عاشق حسین گنائی نے ہوٹل میں گھس کر وہاں موجود خواتین کو ہراساں کرنا شروع کیا ۔ اس موقعہ پر خواتین کی سیکورٹی پر تعینات عملے نے گلمرگ پولیس کو مطع کیا ۔ جمعرات کی صبح خاتون میونسپل کونسلر بارہ مولہ نے گلمرگ پولیس تھانہ میں تینوں کے خلاف تحریری شکایت درج کی اورپولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر نمبرزیر نمبر6/2020زیر دفعات  452/354 درج کیا تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ 
 

تازہ ترین