تازہ ترین

جموں کشمیر میں جمہوریت کو کچلاجارہا ہے: پرینکا

سوز کے ساتھ بدسلوکی کا الزام، فوری رہا ئی کی مانگ

تاریخ    7 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نئی دہلی//(یواین آئی)//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بعد اب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی پارٹی کے سینئر لیڈر سیف الدین سوز کو فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت جموں کشمیر میں آمریت پر اتر آئی ہے اور وہاں جمہوریت کو کچلا جارہا ہے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اہم کرداراداکرنے والے رہنماوں کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے ،حکومت کو نظربند کیے گئے سیف الدین سوز کو فوراً رہا کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا،‘‘سیف الدین سوز صاحب نے ہندوستانی جمہوریت کے عمل کو مستحکم کرنے میں بڑااہم کردار ادا کیا ہے،ان کے ساتھ قیدی جیسا سلوک کر کے بی جے پی حکومت جمہوریت کو کچل رہی ہے ۔جموں کشمیر میں ایک سال سے تاناشاہی قائم ہے ۔میں حکومت کو یاددلانا چاہتی ہوں کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے‘ ۔ گزشتہ ہفتہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جموں کشمیر میں جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے اور وہاں لیڈران کو نظر بند کرکے رکھا گیا ہے ۔
 

تازہ ترین