تازہ ترین

ملک کو ہٹانااور مرمو کا استعفیٰ عجب اتفاق : عمر عبداللہ

تاریخ    7 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر(یو این آئی) //نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ عجب اتفاق ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے آخری گورنر اور جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر دونوں کو اس وقت عہدوں سے برطرف کیا گیا جب انہیں اس کی کوئی توقعات ہی نہیں تھیں۔عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'عجب اتفاق ہے کہ دونوں ریاست جموں وکشمیر کے آخری گورنر اور جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کو اس وقت عہدوں سے ہٹایا گیا جب انہیں اس کی کوئی توقعات ہی نہیں تھیں۔ دونوں نے اپنا شیڈول بنایا ہوا تھا کہ انہیں بسترہ گول کرنے کو کہا گیا'۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے بدھ کو اچانک اس وقت اپنا استعفیٰ پیش کیا جب وہ دلی کے صحافیوں سے ملاقات کرنے والے تھے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کے استعفیٰ کو منظور کر کے منوج سنہا کو یونین ٹریٹری کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق ریاست جموں و کشمیر کے آخری گورنر ستیہ پال ملک کو سال گذشتہ 30 اکتوبر کو اس وقت اچانک ہٹایا گیا تھا جب وہ اپنے کام کے ساتھ مصروف تھے۔

تازہ ترین