تازہ ترین

گجرات :نجی ہسپتال میں آتشزدگی

۔3خواتین سمیت کورونا کے 8 مریضوں کی موت

تاریخ    7 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


 احمد آباد// گجرات کے احمد آباد میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں کل صبح سویرے پیش آئے آتشزدگی ایک بڑے حادثے میں 3 خواتین سمیت کم از کم آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔نائب وزیراعلی اور وزیر صحت نتن پٹیل نے بتایا کہ شہر کے قریبی پوش علاقے نورنگ پورہ میں واقع شریئے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں صبح تین بجے کے قریب آگ لگی۔ اسے حکومت نے کورونا مریضوں کے علاج کے لئے وقف کیا ہوا تھا۔ پانچ منزلہ اسپتال کی بالائی منزل پر آگ لگی۔ اس واقعے میں علاج کے لئے وہاں داخل آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران اسپتال کا ایک پیرا میڈیکل اہلکار بھی زخمی ہوا۔ 41 مریضوں کو سرکاری ایس وی پی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
 
 مودی کا اظہار رنج و غم
مرنے والوںکے لواحقین اور زخمیوں کو امداد دینے کا اعلان
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح گجرات کے شہر احمد آباد کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے ایک دردناک واقعہ میں لوگوں کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔ریاست کے احمد آباد شہر کے شریئے اسپتال میں لگنے والی آگ میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ مرنے والے افراد کے لواحقین کو وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے دو لاکھ اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔