تازہ ترین

جوائنٹ ایسوسی ایشن کالجز پنجاب کے انتخابات

آرینز کے ڈاکٹر انشو کٹاریہ شریک چیرمین منتخب

تاریخ    7 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


چندی گڈھ //طلباء ،کالجوں ،انتظامیہ اور سرکار کے مابین بہتر تال میل بنائے رکھنے کیلئے پنچاب میں 13مختلف ایسوسی ایشنوں کی انجمن جوائنٹ ایسوسی ایشن کالجز (JAC)کے انتخابات پہلی دفعہ عمل میں لائے گئے ۔انتخابات میں چندی گڈھ یونیورسٹی کے چانسلر ایس ستنام سنگھ سندھو (JAC) کے سرپرست اعلیٰ منتخب ہوئے جبکہ نرسنگ کالج ایسوسی ایشن کے چرن جیت سنگھ والیا صدر ،اور ایس منجیت سنگھ سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ۔چنائو میں آرینز گروپ آف کالجز کے چیرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ  جوائنٹ ایسوسی ایشن کالجز کے شریک چیرمین منتخب ہوئے ۔اس کے علاوہ شیمن شو گپتا جنرل سیکرٹری جبکہ اس راجندر دھنوا سیکرٹری منتخب ہوئے۔