تازہ ترین

ہند چین سرحدی تنازعہ

تاریخ    7 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


مودی جھوٹ بولنے کی وجہ بتائیں:راہل

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی لداخ میں چینی دراندازی کے تیئں سچ نہیں بول رہے ہیں اور انہیں ملک کے عوام کو اس سے متعلق جھوٹ بولنے کی وجہ بتانی چاہئے ۔مسٹر گاندھی نے مسٹرمودی سے کہا کہ وہ ملک کو غلط اطلاع دے رہے ہیں جبکہ خبروں میں کہا جارہا ہے کہ وزارت دفاع کی مئی کی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ چین نے ہندستانی حدود میں دراندازی کی ہے ۔ اس سلسلے میں وزارت کی رپورٹ میں ایک تفصیلی وضاحت دی گئی ہے ۔کانگریسی رہنمانے اس رپورٹ میں دی گئی وضاحت کے بارے میں ایک اخبارمیں شائع خبر پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ‘‘وزیراعظم جھوٹ کیوں بولرہے ہیں’’۔یو این آئی
 

حقیقی کنٹرول لائن پر فوری کارروائی کی ضرورت:وزارت دفاع

نئی دہلی// وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین کے ذریعہ ‘یکطرفہ’تجاوزات کے سبب مشرقی لداخ میں صورت حال ‘حساس’بنی ہوئی ہے اور وہاں سخت نگرانی اور بدلے حالات کے مطابق فوری کارروائی کیے جانے کی ضرورت ہے ۔وزارت نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی صورت حال طویل عرصے تک بنی رہ سکتی ہے ۔وزارت نے ایک دستاویز میں جون سے متعلقہ اہم سرگرمیوں کی معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی کنٹرول لائن کے نزدیک اور 5 مئی کے بعد سے خصوصی طور پر وادی گلوان میں چین کا تجاوزات بڑھ رہا ہے ۔چینی فوج نے ہاٹ اسپرنگ علاقہ میں کگرانگ نالہ اور گوگرا اور پیگانگ تسو کے شمالی کنارے پر 17 اور 18 مئی کو تجاوزات کیا تھا۔دستاویز میں گزشتہ جون کو دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان ہوئی پرتشدد جھڑپ کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں دونوں فریق کے فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔اس جھڑپ میں 20ہندوستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔چین کے بھی بڑی تعداد میں فوجی ہلاک ہوئے تھے حالانکہ چین نے اس بارے میں سرکاری تعداد کا انکشاف نہیں کیا ہے ۔وزارت نے کہا ہے کہ قابل قبول اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت چل رہی ہے ۔