تازہ ترین

ملک میں کورونا کی خوفناک صورتحال برقرار

۔ 40699 اموات ،متاثرین کی تعداد19.64 لاکھ کے پار

تاریخ    7 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


 نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 19.64 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 904 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 40699 ہو گئی ۔  مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52050 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے سے متاثرین کی تعداد 1964537 ہوگئی۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹرا میں مریضوں کی تعداد 3810 بڑھنے سے ایکٹو کیسزکی تعداد 146268 ہوگئی اور 334 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی تعداد 16476 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 1322 بڑھ کر ایکٹو کیسز 80426 ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 1681 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور مجموعی طور پر 104354 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔جنوبی ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد 112 بڑھی ہے اور یہاں اب 73966 ایکٹو کیسز ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 100 بڑھ کر 2804 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 74679 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز 968 کم ہو کر 54184 رہ گئے ہیں اور 4461 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں ریاست میں 214815 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ کر 104388 ہوگئی ہے ۔ اس دوران مریضوں کی تعداد میں 751 بڑھیہے ، جس سے ایکٹو کیسز 41973 ہو گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 1857 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 60558 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 22992 ایکٹو کیسز ہیں اور 1846 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اب تک 58962 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ایکٹو کیسز میں اس کے بعد بہار کا مقام ہے ، یہاں یہ تعداد بڑھ کر 22001 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 355 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تلنگانہ میں کورونا کے 20358 ایکٹو کیسز ہیں اور 589 افراد ہلاک ہو گئے ہے ۔