تازہ ترین

ویوو آئی پی ایل کا خطابی اسپانسر نہیں ہوگا :بی سی سی آئی

تاریخ    7 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نئی دہلی/ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور چین کی موبائل کمپنی ویوو نے سال 2020 میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن کے لئے اپنا معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے جمعرات کے روز صرف ایک لائن کا بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ۔ آئی پی ایل کے 13ویں ایڈیشن کا انعقاد 19ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونا ہے ۔ حالانکہ بی سی سی آئی کو اس کے لئے ابھی حکومت ہند کی منظوری کا انتظار ہے ۔ بی سی سی آئی نے ایک لائن کا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی بورڈ اور ویوو موبائیل انڈین پرا لیمی نے فیصلہ کیا ہے کہ 2020 میں آئی پی ایل کے لئے ان کی ساجھیداری کو معطل کردیا جائے ۔ ہندوستان اور چین کے بیچ سرحد پر تناؤ کے سبب بی سی سی آئی کو یہ قدم اٹھانے کے لئے مجبور ہونا پڑا ہے ۔ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کو 19 ستمبر سے 10نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کرانے کا گزشتہ اتوار کو اعلان کیا تھا۔ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے تب یہ اعلان کرنے کے ساتھ بتایا تھا کہ ویوو سمیت اس کے سبھی اسپانسروں کو برقرار رکھا گیا ہے ۔بی سی سی آئی نے فی الحال ایک سال کے لئے معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ ویوو آئی پی ایل کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر اگلے سیزن میں لوٹ سکتی ہے یا نہیں۔ ویوو نے 2017 میں پانچ سال (2022-2018) کے لئے آئی پی ایل خطابی اسپانسرشپ کا قرار 2199 کروڑ روپئے میں جیتا تھا۔ بی سی سی آئی کو ایک سیزن میں ویوو سے 440 کروڑ ملتے ہیں۔ 
 

تازہ ترین