تازہ ترین

نورپورہ ترال میں بارودی شل ناکارہ

کریم آباد پلوامہ میں کریک ڈائون

تاریخ    7 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


سید اعجاز
ترال+ پلوامہ// نور پورہ ترال میں باردودی شل ناکارہ بنایا گیا جبکہ کریم آباد پلوامہ میں طویل ترین کریک ڈائون کیا گیا۔ اونتی پورہ سے چند کلو میٹر دور نور پورہ نامی گائوں میںایک لنک روڑ پر مقامی لوگوں نے جمعرات کی صبح سڑک پر ایک بارودی شل دیکھا ، جسکے فوراً بعد پولیس کو مطلع کیا گیا ۔اس دوران پولیس نے اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکارڈ طلب کرلیاجس نے بعد میں بارودی شل کو ناکارہ بنا یا ۔ادھر جنگجوئو ں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور ایس او جی پلوامہ نے کریم آباد گائوں کا محاصرہ عمل میں لایا۔ 5 اور 6 اگست کی درمیانی شب سے ہی گھر گھر تلاشی شروع کی گئی جبکہ مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ ہوئی اور جمعرات کے بارہ بجے تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے لیکن کسی بھی جگہ جنگجوئوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کسی جگہ سے کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد ہوئی۔
 
 
 

تازہ ترین