تازہ ترین

دیوسر،کوکرناگ اور ڈورو میں بی جے پی ممبران مستعفی

تاریخ    7 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ//بندوق برداروں کی جانب سے بی جے پی سے وابستہ پنچ اور سرپنچوں پر حملوں کے بعدپنچایتی ممبران و سیاسی کارکنوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور متعدد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔گذشتہ روز آکھرن میں  پنچ کو زخمی کرنے اور ویسو میں سر پنچ کو ہلاک کرنے کے واقعات نور پورہ وتہ ناڈ کوکر ناگ سے تعلق رکھنے والے 3بی جے پی کارکنوں نے شبیر احمد خان ولد غلام رسول خان ،ریاض احمد راتھر ولد عبدالعزیز راتھر اور عبدالخالق شیخ ولد محمد سبحان شیخ نے سماجی رابط گاہوں کا سہارا لیکر اپنا استعفیٰ پیش کیا اور عوام سے معافی مانگی ۔بی جے پی جنرل سیکریٹری ڈورو حلقہ انتخاب محمد رفیق بٹ نے بھی اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے اورمستقبل میں کسی بھی پارٹی سے لاتعلقی ظاہر کی ہے ۔بی جے پی جنرل سیکریٹری کولگام نذیر احمد میر ساکن کیلم،ضلع سیکریٹری شہزاد احمد بٹ ساکن چوگام،جنرل سیکریٹری دیوسر محمد ایوب گنائی ساکن بانگہال ،سیاسی کارکن گل محمد گنائی ساکن چندین اور سرپنچ محمد اقبال ڈار ساکن چندین پنجن قاضی گنڈ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز پارٹی سے وابستہ 3کارکنوں نے بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو نے کا اعلان کیا ہے ۔متعدد اراکین نمائندوں اور ورکروں کو ویسو میں قائم فورسز کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔
 

تازہ ترین