تازہ ترین

کورونا وائرس| نائب تحصیلدار سمیت 15فوت،کشمیر میں 400کا ہندسہ پار

مہلوکین کی تعداد441، متاثرین کی تعداد23000سے متجاوز

تاریخ    7 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //6اگست بروز جمعرات، جموں کشمیر میں نائب تحصیلدار سمیت مزید15افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی تعداد بڑھکر 441ہوگئی ہے جن میں 34جموں جبکہ کشمیر میںیہ تعداد 400کا ہندسہ پار کرکے 406ہوگئی ہے۔جمعرات کو مزید 499افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 23ہزار کا ہندسہ پارکرکے 23454ہوگئی۔ ان میں 5273جموں جبکہ 18181افراد کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ نئے 499 کیسوں میں سے سب سے زیادہ 113سرینگر، 44بارہمولہ، 9پلوامہ، 20 کولگام، 8شوپیان، 73اننت ناگ، 52بڈگام، 17کپوارہ، 49بانڈی پورہ، 41گاندربل، 51جموں، 5راجوری، ایک رام بن، 6کٹھوعہ، 2ادھمپور، 5سانبہ، 1پونچھ  اور2کشتوارڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

۔ 15فوت

جموں و کشمیر میں جمعرات کو مزید 15افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ ان میں 3سرینگر، 3پلوامہ،2کپوارہ، ایک بانڈی پورہ، ایک بارہمولہ ایک شوپیان ، 2جموں اور ایک راجوری سے تعلق رکھتا ہے۔ محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ سرینگر شہر میں جمعرات کو فوت ہونے والے 3متاثرین میں سے  چھتہ بل سرینگر کا 58سالہ، نوگام سرینگر کا 82سالہ اورملہ باغ سرینگر کا 80سالہ معمرشخص شامل ہے‘‘۔مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا کہ تینوں مریض کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں‘‘۔پلوامہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے بتایا ’’ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو 3افراد فوت ہوگئے‘‘۔مذکورہ افسر نے بتایا ’’ گوسو پلوامہ کی 58سالہ خاتون اور سعیدہ پورہ پلوامہ کا 40سالہ شخص فوت ہونے کے بعد اسپتال پہنچنے تھے جہاں انکے نمونے حاصل کئے گئے اور دونوں کے نمونیا مثبت آئے ہیں‘‘۔مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا ’’کدلہ بل پانپورہ کا رہنے والا ایک 60سالہ شخص صدر اسپتال سرینگر میں کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔ سکمز صورہ میں ایک سینئر ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ’’ مولوچھترگام کے رہنے والے ایک55سالہ نائب تحصیلدار بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو فوت ہوگیا ‘‘۔گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر  نے بتایا ’’روپ نگر سے تعلق رکھنے والے ایک 44سالہ مریض کو 5اگست کو داخل کیا گیا لیکن وہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو 12بجے فوت ہوگیا‘‘ ۔ مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا ’’ جولاکہ محلہ جموں سے تعلق رکھنے والا ایک57سالہ شخص کو نمونیا کی وجہ سے جمعرات کو صبح داخل کیا گیا لیکن وہ 10بجے فوت ہوگیا ‘‘۔مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا کہ دونوں  مریضوں کی لاشوں کو لاش گھر میں رکھا گیا تھا اور بعد میں دونوں کی رپورٹیں مثبت آئیں‘‘۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ دونوں لاشوں کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ راجوری سے تعلق رکھنے والا ایک 65سالہ معمر شخص بھی کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا ‘‘۔سرکاری عدوشمار میں اگر چہ صرف 10اموات کا ذکر کیا گیا ہے لیکن جمعرات کو دیر گئے سی آر پی اہلکار سمیت مزید 3افراد فوت ہوگئے جن میں 2جی سی وی بمنہ جبکہ ایک جی ایم سی بارہمولہ میں فوت ہوگیا ہے۔جی وی سی اسپتال میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ 179بٹالین سی آر پی ایف کا ایک 33سالہ اہلکار کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ہے‘‘۔مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا کہ سی آر پی ایف جوان کو 5اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ 6اگست کو شام 4بجکر 15منٹ پر فوت ہوگیا ‘‘۔مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا ’’ منلگام بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک 75سالہ مریض 4اگست کو اسپتال میں داخل ہوا تھا لیکن وہ  جمعرات کو شام 6بجکر 15منٹ پر فوت ہوگیا‘‘ ۔سرحدی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے 2متاثرین سکیمز صورہ میں فوت ہوگئے۔ سکیمز صورہ کے سینئر ڈاکٹر نے بتایا مرنے والوں میں راولپورہ قاضی آباد ہندوارہ سے تعلق رکھنے والی 55سالہ خاتون اور درگمولہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شہری بھی شامل ہے۔ ادھر جی ایم سی بارہمولہ میں بھی ونی گام پٹن سے تعلق رکھنے والا ایک 60سالہ شخص جمعرات کو کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا۔

حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے23454معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7310 سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک15708اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد426تک پہنچ گئی ،جن میں سے 395کا تعلق کشمیر  سے اور31کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعرات کو مزید464 شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے105اور کشمیر صوبے کے 359اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 686808ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  06؍اگست2020ء کی شام تک 663354نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک381410افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں43098اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7310کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ43640 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق286926اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

صحت یاب

 جموں و کشمیر میں جمعرات کو مزید 464افراد صحتیاب ہوگئے ہیں اور اسطرح ابتک مجموعی طور پر 15708ہوگئی ہے۔ جمعرات کو صحتیاب ہونے والے 464افراد میں سے 131سرینگر، 27بارہمولہ،43پلوامہ،40کولگام، 27شوپیان،24اننت ناگ، 3گاندربل، 20جموں،3راجوری، 4رام بن،28کٹھوعہ، 18ادھمپور، 9سانبہ، 6پونچھ، 11ریاسی اور 6کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
 

تازہ ترین