تازہ ترین

کورونا وائرس کے 499نئے مثبت معاملات سے مجموعی تعداد 23454

تاریخ    6 اگست 2020 (12 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//حکومت نے جمعرات کو کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے499نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے426کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 73کا تعلق جموں صوبے سے ہے اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد23454تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ابھی تک نوول کورونا وائرس کے23454معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7310 سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک15708اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد426تک پہنچ گئی ،جن میں سے 395کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور31کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
اِس دوران آج مزید464 شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے105اور کشمیر صوبے کے 359اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 686808ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 06اگست2020ءکی شام تک 663354نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔
 

تازہ ترین