تازہ ترین

کشمیر میں سرگرم جنگجوﺅں کو ہتھیاروں کی کمی کا سامنا:پولیس سربراہ

تاریخ    6 اگست 2020 (42 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیرپولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ کشمیر میں سرگرم جنگجوﺅں کو ہتھیاروں کی زبردست کمی کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دلباغ سنگھ نے کہا”یہاں سرگرم جنگجوﺅں کو ہتھیاروں کی سنگین کمی کا سامنا ہے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اب جنگجوﺅں تک ہتھیار پہنچانے کا نیا طریقہ اپنایا ہے ۔دلباغ سنگھ کے مطابق پاکستان جنگجوﺅں تک ہتھیار پہنچانے کیلئے ڈرون قسم کے یو اے وی کام میں لارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فی الوقت جموں کشمیر میں200سے کم جنگجو سرگرم ہیں اور اس سال محض26جنگجو دراندازی کرکے یہاں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
دلباغ سنگھ کے مطابق بنا پائلٹ کے چلنے والی ہوائی گاڑیوں کے ذریعے جنگجوﺅں تک ہتھیار پہنچانے کے کئی واقعات ماضی قریب میں کپوارہ،ہیرا نگر،کٹھوعہ اور راجوری علاقوںمیں پیش آئے ہیں۔
 

تازہ ترین