تازہ ترین

سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید3کورونا سے از جان،دن میں ابھی تک7ہلاکتیں

تاریخ    6 اگست 2020 (11 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کو مزید تین افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس سے قبل صبح چار افراد کی جان چلی گئی تھی اس طرح آج کورونا سے مرنے والوں کی تعداد7ہوگئی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آج مرنے والوں میں ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے جو43ویں بٹالین سے وابستہ اور اُتر پردیش کا باشندہ تھا اور اس کی عمر50سال تھی۔اس کے علاوہ رسو بڈگام کا ایک65سالہ شہری اور پوتالی جموں کا ایک42سالہ شہری از جان ہونے والوں میں شامل ہیں۔
اس سے قبل آج صبح مولو چھترا گام شوپیان کا55سالہ شہری، نوگام سرینگر کا82سالہ شہری،ملہ باغ سرینگر کا80سالہ شہری اورہندوارہ کا68سالہ شہری انتقال کرگئے۔

تازہ ترین