تازہ ترین

ممبئی میں طوفانی بارشوں کا نصف صدی کاریکارڈٹوٹ گیا

تاریخ    6 اگست 2020 (08 : 03 PM)   


یو این آئی
ممبئی //ممبئی میں تیسرے دن بھی مسلسل طوفانی بارش نے شہر اور میٹرو پولیٹن ریجن اور کوکن ساحلی علاقے کی عام زندگی کو مفلوج کردیا ہے ،ممبئی میں نصف صدی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور جنوبی ممبئی کے متمول علاقوں میں پانی گھس گیا ہے،ملبار ہل اور والکیشور میں پہاڑی سڑک کھسکنے اور چٹانیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور ہرممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
ممبئی میں سیلاب جیسی صورتحال ہے اس کی وجہ سے ٹرینیں اور بسیں بند کردی گئیں جبکہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ممبئی میں طوفانی بارش کی وجہ سے پہلی بار چرچ گیٹ،مرئن لائنس،مرئن ڈرائیو،کالبادیوی،ڈونگری،بائیکلہ،مجگاوں،پریل،دادر اور دوسرے علاقوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے۔ ان متمول اور متوسط علاقوں کا بھی برا حال ہے۔سینٹرل ریلوے نے طوفانی بارش کے بعد پٹریوں پر پانی جمع ہونے سے تیل خدمات بند کر دی ہیں۔اس کی اطلاع سی پی آر او شیواجی ستار نے دیتے ہوئے کہاکہ سی ایس ٹی ایم اور کرلیا اور واشی کے درمیان ہاربر لائن کی سروس بند کردی گئی ہے۔
ویسٹرن ریلوے کے ترجمان سمیت ٹھاکر نے کہاکہ پٹریوں پر درختوں کی شاخیں گرنے سے ولیل۔مدت کے لیے خدمات بند کردی گئی اور تیز ہواو¿ں نے ان درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاتھا۔
 

تازہ ترین