تازہ ترین

اُوڑی میں دس سالہ بچے کی لاش ڈوبنے کے21گھنٹوں بعد بر آمد

تاریخ    6 اگست 2020 (00 : 03 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//گنگل اُوڑی میں جمعرات کو اُس دس سالہ بچے کی لاش دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی جو گذشتہ شام نہاتے ہوئے غرقآب ہوا تھا۔
گذشتہ شام محمد مومن ساکن سلی کوٹ نامی بچہ گنگل میں ڈوب گیا تھا جہاںوہ اپنے رشتہ داروں کے ہاں گیاتھا۔
 پولیس کے مطابق بچے کی لاش مہر پل کے پاس بر آمد کی گئی۔بچے کی تلاش گذشتہ شام جاری تھی۔