تازہ ترین

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین میں 56 ہزار سے زائد کا اضافہ

تاریخ    6 اگست 2020 (52 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زائد کیس سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 19.64 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 904 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد40699 ہو گئی۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56228افراد کے کورونا سے متاثر ہونے سے متاثرین کی تعداد1964536 ہوگئی۔ راحت کی کی بات یہ رہی کہ اس دوران46121 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے صحت یاب افراد کی تعداد1328337ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق صحت یابی کی شرح 67.62 فیصد ہو گئی ہے اور شرح اموات 2.07 فیصد ہے۔
 

تازہ ترین