تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈمیں بھاجپا سرپنچ گولیاں مار کر ہلاک

تاریخ    6 اگست 2020 (18 : 10 AM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//مشتبہ جنگجوﺅں نے جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ ویسو علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ایک سرپنچ کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے سجاد احمد کھانڈے نامی بھاجپا سرپنچ کو اُس کے گھر پو گولیوں کا نشانہ بنایا۔
اُسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
یہ گذشتہ48گھنٹوں میں جنوبی کشمیر میں پیش آنے والا اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل 4اگست کوبھاجپا سرپنچ عارف احمد کو آکھرن علاقے میں گولی مار کر بری طرح زخمی کیا گیا۔